Che Guevara Ki Diary / چی گویرا کی ڈائری

  1. home
  2. Books
  3. Che Guevara Ki Diary / چی گویرا کی ڈائری

Che Guevara Ki Diary / چی گویرا کی ڈائری

4.00 1 0
Share:

مئی 1928ء کو ارجنٹائن میں پیدا ہوئے۔ اپنی نوجوانی سے ہی وہ کتب بینی کے شوقین تھے، ان...

Also Available in:

  • Amazon
  • Audible
  • Barnes & Noble
  • AbeBooks
  • Kobo

More Details

مئی 1928ء کو ارجنٹائن میں پیدا ہوئے۔ اپنی نوجوانی سے ہی وہ کتب بینی کے شوقین تھے، ان کے گھر میں تین ہزار سے زائد کتابوں پر مشتمل ذخیرہ تھا۔
چی بنیادی طور پر میڈیکل کے طالب علم تھے، تعلیمی کیرئیر کے دوران ہی ان میں سیاحت کا شوق پیدا ہوا اور 1950ء سے 1953ء تک انہوں نے تین بار سارے جنوبی امریکہ کی سیاحت کی۔ تینوں بار انہوں نے متعدد ممالک کے سفر کیے جن میں چلی ، پیرو ، ایکواڈور ، کولمبیا ، وینزویلا ، پانامہ ، برازیل ، بولیویا اور کیوبا شامل ہیں۔ ان سفروں پر کئی کتابیں اور خود ان کی یاداشتیں شائع ہو چکی ہیں۔ ان سفروں کے دوران چی کے مشاہدے میں جہاں بے پناہ اضافہ ہوا، وہیں جب وہ دیہات اور چھوٹے چھوٹے شہروں اور قصبوں سے گزرے تو وہاں کے رہنے والے باشندوں کی حالت زار، غربت اور بھوک اور بیماریوں نے ان کی آنکھیں کھول دیں۔ وہ غریبوں کے لیے بہت حساس دل رکھتے تھے اوراس مشاہدے سے اس نتیجے پر پہنچے کہ تقریباً تمام جنوبی امریکہ اس وقت کٹھ پتلی حکمرانوں کے زیر تسلط ہے، اور ان کی آڑ میں سرمایہ داری نظام یہاں جڑ پکڑ رہا ہے جس کے پیچھے کوئی اور نہیں بلکہ خود امریکہ ہے۔ وہ اچھی طرح جانتے تھے کہ یہ دونوں یعنی سرمایہ دارانہ نظام اور اس کا سرپرست امریکہ کبھی بھی غریبوں کے دوست نہیں ہوسکتے اور ان کی تسلط سے اس خطے کو آزاد کرانے کے لیے انہیں اپنی تعلیم چھوڑ کر انقلابی راہ اپنانا پڑے گی۔
چی گویرا نے لاطینی امریکہ میں انقلابات کی قیادت کی۔ اسی بنیاد پر تیسری دنیا کے ممالک میں اُن کو ایک ہیرو کے طور پر جانا اور مانا گیا۔ وہ دنیا میں طبقاتی نظام کے خاتمے اور سوشلسٹ انقلاب کی ایک لازوال شناخت رکھتے ہیں۔ انہوں نے بولیویا میں سوشلسٹ انقلاب کی قیادت کرتے ہوئے جان کا نذرانہ پیش کیا۔ امریکی سی آئی اے نے اُن کو جسمانی طور پر تو ختم کردیا لیکن اُن کا نظریہ اور جدوجہد دنیا کے محکوم لوگوں کے لیے ایک امید بن کر ہمیشہ کے لیے ہوگئے۔ آج بھی چی گویرا، دنیا میں ایک مقبول ترین شخصیت کے طور پر اپنی حیثیت اور مقام رکھتے ہیں۔

  • Format:Hardcover
  • Pages:200 pages
  • Publication:2016
  • Publisher:Jumhoori Publications
  • Edition:
  • Language:urd
  • ISBN10:9696520417
  • ISBN13:9789696520412
  • kindle Asin:9696520417

About Author

Ernesto Che Guevara

Ernesto Che Guevara

3.81 63334 4511
View All Books